صاحبزادہ محمد فہیم اعظم صاحب مدظلہ

آپ حضور قبلہ پیر سلطان صاحب کے منجلھے صاحبزادہ ہیں۔آپ کی ولادت باسعادت مورخہ ۶ جولائی ۱۹۹۶ میں بمطابق ۲۵ محرم الحرام ۱۴۱۵ بروز پیر کو ہوئی۔ابتدائی تعلیم حسن ابدال اور واہ کینٹ کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔آپ کو بچپن ہی سے علوم شریعہ سے خصوصی شغف تھا۔آپ کی اسی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے عارف کامل امین نسبت رسولی آفتاب ولایت خوشبوئے چمنستان رسالت عالم ربانی سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم القدسیہ نے آپکو علوم دینیہ حاصل کرنے کا خصوصی حکم ارشاد فرمایا ۔آپ ا س وقت دربار شریف کے علمی مرکز جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن میں زیر تعلیم ہیں۔