فلاحی اِدارے

مشائخ سالک آباد شریف خصوصیت سے فلاح انسانیت کا درس دیتے آئے ہیں اور عملی طور پر مستحقین کی مالی اور دیگر ضروریات زندگی سے وابسطہ امور میں مدد فرما کر سنتِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا احیاء فرماتے ہوئے متوسلین کو درد انسانیت کا درس دیا فلاحی خدمات کو سلطان الفقراء شیخ المشائخ عالم ربانی البوالمساکین خواجہ محمد طارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر ثانی سرکارسجادہ نشین خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف نے مزید وسعت بخشی اور خانقاہ شریف میں فلاحی ادارے قائم فرمائے۔