صاحبزادہ محمد فیضان اعظم صاحب مدظلہ

آپ کی ولادت مورخہ ۲۱ نومبر۱۰۰۲بمطابق ۵۲ شعبان۲۲۴۱ ھ بروزپیر خانقاہ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف ،پاکستان میں ہوئی
خاندانی پس منظر
آپ کی ولادت پاکستان کے عظیم اور معروف علمی وروحانی خاندان میں ہوئی ،آپ کا نسب دو واسطوں سے غوث الامت باقی باللہ شیخ مشائخ امین علوم جلی و خفی خواجہ عبدالرحیم نقشبندی مجددی المعروف سرکار باغدرہ شریف رحمتہ اللہ علیہ بانی ِخانقاہ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف سے جاملتا ہے،آپ کا خاندان انتہائی معزز و مکرم اور معروف علمی و روحانی مرکز بنا رہا ہے اور کثرت سے علماءو مشائخ اس خاندان سے منسلک رہے ہیں اور روحانی استفادہ کرتے چلے آئے ہیں۔آپ کے دادا جان حضرت قطب الاولیاءمحبوب الہی شیخ الحدیث خواجہ محمد اعظم نقشبندی مجددی المعروف والئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔
تعلیم
آپ نے فاروقی ماڈل ہائی سکول واہ کینٹ سے میڑک تک علم کی تحصیل کی اور پھر واہ کینٹ کے معروف علمی ادارے دی سکالر سائنس کالج سے ایف-ایس-سی تک تعلیم حاصل فرمائی ۔آپ دینی علوم سے شغف رکھتے ہیں جس کے لیے مزید بحریہ یونیورسٹی سے اسلامک کی تحصیل کے خواہشمند ہیں۔
تربیت
آپ کی تربیت پر آپ کے والد محترم پیر سلطان سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی نے خاص توجہ فرمائی اور آپ کو نعت رسول سے منسلک فرماکر خصوصی ملکہ سے نوازا،آپ کے والد محترم اور سلطان الفقراءامام السالکین عالم ربانی خواجہ محمدطارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف خواجہ ثانی سرکار دامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشین خانقاہ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف ہر تبلیغی دورے اور محافل میں آپ کو تعلیم و تربیت کے لیے ساتھ ہی رکھتے ہیں اور انتہائی شفقت فرماتے ہیں۔
بیعت
آپ کی بیعت سلطان الفقراءامام السالکین خواجہ ثانی سرکار نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ سے ہے۔
آپ کی خدمات اور مشاغل
آپ بزم اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف کی شوشل میڈیا ٹیم کے ڈائریکٹر ہیں اور اپنی خدمات باخوبی انجام دے رہے ہیںآپ کی سرپرستی میں شوشل میڈیاٹیم ترقی کا سفر تیزی سے کررہی ہے اس کے ساتھ آپ ایک بہترین نعت خواں ہیں اور نعت خوانی آپ کے خصوصی مشاغل کا حصہ ہے۔