جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن

سلطان الفقراء شیخ المشائخ عالم ربانی البوالمساکین خواجہ محمد طارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر ثانی سرکاردامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشین خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف نے بچوں کو علوم قرآن سے آراستہ کرنے کے لیے مرکزی خانقاہی جامع مسجد مدنیہ سالک آباد شریف سے متصل 1993ء میں عظیم الشان جامعہ کی الگ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ،جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن دومنزلہ عمارت پر مشتمل ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں زیر تعلیم طلباء کے تمام تر تعلیمی اور رہایشی اخراجات دربار شریف کی طرف سے ادا کئے جاتے ہیں۔
جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن کی خصوصیات

:علمی تربیت 

جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن میں قابل مدرسین بچوں کی تربیت کے لیے مقرر کئے جاتے ہیں نیزبچوں کوقرآن مجید ترتیل وتجوید کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے ،مخارج کی ادائگی ،رموز اوقاف نیز تجویدکے ضروری قوائد زبانی یاد کرائے جاتے ہیں۔

:روحانی و اخلاقی تربیت

جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن کا خاصہ ہے کہ علمی تربیت کے ساتھ ساتھ یہاں بچوں کی روحانی و اخلاقی تربیت بھی کری جاتی ہے پنج وقتہ نماز کی جماعت سے قبل خوبصورت آواز میں کلمہ شریف کے ذکر میں زیرِ تعلیم بچوں کا استغراق و شوق دیکھتے ہوئے حاضرین دربار شریف روحانی کیفیات کے ساتھ قلبی مسرت محسوس کرتے ہیں،نیز زیرِ تعلیم طلباء بعد نمازِ فجر و عصرحاضرین کی روحانی تربیت کے لیے مشائخ سالک آباد شریف کے مرتب کردہ ختمات شریف میں پابندی سے شرکت کرتے ہیں جس کے توسل سے مشائخ کی نسبتِ روحانیہ نصیب ہوتی ہے۔