جامعہ اعظمیہ مدینتہ العلوم

سلطان الفقراء شیخ المشائخ عالم ربانی البوالمساکین خواجہ محمد طارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر ثانی سرکارسجادہ نشین خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف نے2006ء میں مسجدصدیقیہ ایوانِ خواجہ اعظم ثانی نگر شریف کے ساتھ متصل ایک عظیم الشان جامعہ اعظمیہ مدینتہ العلوم کا سنگ بنیاد رکھا جس میں طلباء کو مکمل درس نظامی کی تکمیل تنظیم المدارس پاکستان کے نصاب کے مطابق کرائی جاتی ہے نیز جامعہ کے طلباء کوتنظیم المدارس کے امتحانات میں کامیابی کے بعد ’’شہادۃ العالمیہ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ‘‘ کی سند دی جاتی ہے جو مدارس اسلامیہ کی سب سے بڑی سند ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے مطابق ’’ ایم ۔اے اسلامیت‘‘ کے مساوی ہے ،نیز خانقاہ غوث الامت باغدرہ شریف دربار اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف میں عظیم الشان ختم بخاری شریف کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی صورت میں حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو نسبتِ روحانیہ سے سرفراز کیا جاتا ہے۔