
خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف

خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف
حضور الحاج فقیر پیر ثانی سرکار نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم القدسیہ عصرِ حاضر کی اُن نابغہ روزگار ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے روحانیت، علم، اصلاحِ باطن، فقرِ محمدی ﷺ اور خدمتِ خلق کو ایک متوازن اور زندہ حقیقت بنا کر پیش کیا۔ آپ نہ صرف سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ چشتیہ سہروردیہ کے جامع و وارث ہیں، بلکہ اُن معدودے چند اولیاء میں سے ہیں جنہیں امانتِ نسبتِ رسولی ﷺ کے ساتھ ساتھ چاروں سلاسل طریقت کی جامع روحانی وراثت بھی عطا ہوئی۔ 1986ء میں آپ کو خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف کی سجادگی تفویض ہوئی۔
سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ کے عظیم روحانی پیشوا اور وارثِ فیضانِ سلطان الفقراء، جن کی ذات علم و عرفان، زہد و تقویٰ، محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج ہے۔ آپ نے اپنے اکابر مشائخ کی تعلیمات کو عصرِ حاضر میں زندہ رکھتے ہوئے ذکر و فکر، تعلیم و تربیت اور فلاحی خدمات کو دنیا بھر میں عام فرمایا۔