علمی مراکز

مشائخِ سالک آباد شریف نے ہمیشہ روحانی تعلیم وتربیت کے ساتھ علم شرع اور مروجہ علوم پر بھی زور دیااور مریدین و متوسلین کو جاہلت کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے سلطان الفقراء شیخ المشائخ عالم ربانی البوالمساکین خواجہ محمد طارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر ثانی سرکاردامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشین خانقاہِ غوث الامت باغدرہ شریف درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف نے علمی ادارے قائم فرمائے جہاں علوم ظاہرہ کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کی روحانی اور بلخصوص اخلاقی تربیت کری جاتی ہے۔
سلطان الفقراء شیخ المشائخ عالم ربانی البوالمساکین خواجہ محمد طارق اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر ثانی سرکاردامت برکاتہم القدسیہ بنفسِ نفیس طلباء اور طالبات کی تعلیم و تربیت کے لیے علمی مراکز کا دورہ فرماتے رہتے ہیں نیز آپ کے جانشین پیرعارف سلطان سرکار نقشبندی مجددی مد ظہ العالی خصوصیت سے جامعات کی نگرانی فرماتے ہیں۔