حضور محبوب المشائخ الحاج پیر محمد عارف اعظم نقشبندی مجددی المعروف پیر سلطان سرکاردامت برکاتہم العالیہ

:ولادت با سعادت

آپ کی ولادت باسعادت مسکن اولیاء وادی سالک آباد شریف میں حضور غوث الزماں مجدد طریقت زبدۃ الواصلین محبوب الہی خواجہ خواجگان حضور الحاج خواجہ پیر محمد اعظم نقشبندی قادری المعروف سرکار والئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ کے منبع ولایت گھر میں مورخہ یکم جنوری ۱۹۶۵ء بمطابق ۲۷ شعبان المعظم ۱۳۸۶ ھ بروز جمعۃ المبارک کی با برکت اور انتہائی مبارک مقبول ساعتوں میں ہوئی ۔ولادت باسعادت کے بعد مسنون طریقے پر آپ کا عقیقہ ساتویں روز کیا گیا آپ کا نام نامی اسم گرامی محمد عارف اعظم رکھا گیا۔

:تعلیم وتربیت

بچپن ہی سے آپ نہایت ذہین ہیں اسی بنا پر آپ پر شروع ہی سے حضور الحاج خواجہ پیر محمد اعظم نقشبندی قادری المعروف سرکار والئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ کی خصوصی شفقت اور نظر خاص تھی ۔آپ نے ظاہری علوم حضور الحاج خواجہ پیر محمد اعظم نقشبندی قادری المعروف سرکاروالئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ کی زیر تربیت حاصل کئے ۔

:روحانی تربیت

حضور الحاج خواجہ پیر محمد اعظم نقشبندی قادری المعروف سرکار والئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ جو کہ وقت کے غوث تھے اور اللہ رب العالمین نے آپ کو زمانے میں ممتاز فرمایا تھا بڑے بڑے اولیاء کرام میں آپ کے بلند مرتبہ کے چرچے تھے آپ نے حضور پیر سلطان صاحب کی روحانی تربیت کے لیے عارف کامل امین نسبت رسولی آفتاب ولایت خوشبوئے چمنستان رسالت عالم ربانی سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین دربار اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف کا حسن انتخاب فرمایا

حضور الحاج خواجہ پیر محمد اعظم نقشبندی قادری المعروف سرکاروالئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ نے خصوصی طور پر حضرت پیر سلطان صاحب کا ہاتھ حضور مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم القدسیہ کے دست حق پرست میں دیتے ہوئے خصوصی شفقت و تربیت کی تلقین فرمائی
سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے حضورسرکار والئی سالک آباد شریف کے حکم و ارشاد پر لبیک کہتے ہوئے جناب پیر سلطان صاحب کو اپنی خصوصی شفقت سے سرفراز فرماتے ہوئے آپ کی روحانی تربیت فرمائی اور آپ کو اپنے دست حق پرست پر بیعت فرمایا
چاروں سلاسل کی وہ امانتیں سلسلہ بہ سلسلہ مشائخ کے توسل سے مرشد کریم سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ کے سینہ اطہر تک پہنچی وہ حضور قبلہ عالم نے مکمل فیضان کے ساتھ بدرجہ اتم آپ کے سینہ اطہر میں جلوہ گر فرما دیں اور آخر میں وہ امانت عظیم جو نبی کی ولایت سے حاصل ہوتی ہے اور سلسلہ نقشبندیہ کا خاصہ ہے اور نقشبندیوں میں بھی خال خال نصیب ہو تی ہے جسے امانت نسبت رسولی کہا جاتا ہے اور یہ نعمت عظیم امانت نسبت رسولی حضور غوث الزماں محبوب الہی والئی سالک آباد شریف رحمتہ اللہ علیہ کے توسل سے سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ کو عطا فرمائی گئی اور الحمدللہ وہ امانت خاص بھی حضورسلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ نے حضرت پیر سلطان صاحب کے سینہ میں رکھ دی اور اب الحمدللہ آپ مرشد کریم کے توسل سے کامل امین امانت نسبت رسولی اور جانشین سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم العالیہ بن گئے۔

:فن شاعری اور فن خطابت 

آپ بلند پایا کے خطیب اور نعت گو شاعر بھی ہیں جب آپ اپنے تبلیغی ارشادات و ملفوظات تعلیم فرماتے ہیں تو بڑے بڑے علماء و اہل علم آپ کے علمی اور عارفانہ نکات کو سن کر انگشت بد نداں رہ جاتے ہیں اور بے اختیار داد دیتے ہیں آپ بلند پایا شاعر بھی ہیں اور سلطان تخلص فرماتے ہیں جب آپ نعتیہ اشعار پڑھتے ہیں تو سامعین آپ کے عارفانہ کلام کو سن کر ایک عجیب کیف ومستی کے سرور میں مستغرق نظر آتے ہیں اور بڑے بڑے ثناء خواں اور شاعر حضرات آپ کے سامنے سرنگوں نظر آتے ہیں اور آپ کو اس فن پر ایسا ملکہ حاصل ہے کہ آپ گھنٹوں سامعین کے دلوں کو گرماتے ہیں لیکن پھر بھی سامعین کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ ابھی اور حضور نوازتے رہیں اللہ پاک نے آپ کو لحن داودی عطا فرمائی ہے

:بحیثیت منتظم

دربارِ اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف کے زیر انتظام چلنے والے تمام ادارے مثلاََ جامعہ اعظمیہ فیوض القرآن ، جامعہ عائشۃ خدیجۃالعلوم للبنات الاعظمیہ ،جامعہ اعظمیہ مدینۃ العلومایوان خواجہ اعظم ثانی نگر شریف اور لنگرِ غوثیہ اعظمیہ رحیمیہ کے تمام انتظامات کو بھی آپ براہِ راست ملا حظہ فرماتے ہیں آپ کی زیر نگرانی ان تمام اداروں نے بڑی ترقی کری آپکی دن رات کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بنا پر جامعہ عائشۃ خدیجۃالعلوم للبنات الاعظمیہ کے نصاب کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اسلامیات کے مساوی منظور کیا ہے ہر سال کثیر تعداد میں بچیاں درسِ نظامی کی تکمیل کرتی ہیں اور تنظیم المدارس کے سالانہ امتحانات کا سینڑبھی ا سی ادارے میں منعقد کیا جاتا ہے جو کہ آپ کی کاوشوں کا ثمر ہے بعینہ اسی طرح جامعہ اعظمیہ مدینۃ العلوم ایوان خواجہ اعظم ثانی نگر شریف کا نصاب بھی ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی اور ایم اے تقابل ادیان کے مساوی ہے اس ادارے سے بھی ہر سال طلبہ کرام فیض یاب ہو رہے ہیںآپ کے زیر نگرانی ان اداروں کا شمار ملکِ پاکستان کے اعلیٰ اور علمی مراکز میں ہوتا ہے۔
عارف کامل امین نسبت رسولی آفتاب ولایت خوشبوئے چمنستان رسالت عالم ربانی سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم القدسیہ نے آپ کو دربار شریف کے تمام اداروں کا منتظمِ اعلیٰ اور سلسلہ عالیہ کی امانتوں کا امین اور اپنا جانشین مقرر فرمایا ہے

:اولاد امجاد

حضرت قبلہ پیر سلطان صاحب دامت برکاتھم القدسیہ کی اولاد میں چار صاحبزادے اور تین صاحب زادیاں ہیں۔