منظور المشائخ صاحبزادہ و پیرزادہ محمد فیوض اعظم المعروف جناب حضور پیرزادہ اعظمی صاحب دامت برکاتھم العالیہ

:دامت برکاتھم العالیہ

آپ حضور قبلہ پیر سلطان صاحب دامت برکاتھم العالیہ کے سب سے بڑے فرزند ارجمند ہیں۔آپ کی ولادت مبارک مورخہ یکم جون ۱۹۹۲ بمطابق ۳۰ ذوالقعدہ ۱۴۱۲ہجری بروز پیر کو ہوئی۔

:تعلیم

ابتدائی تعلیم آپ نے واہ کینٹ کے اعلی تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔آپ نے کمپیوٹر سائنس میں ایف ایس سی کیا ہے۔حضرت صاحب قبلہ عالم مرشد کریم کی ایماء اور منشاء پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامک لاء میں اعلی تعلیم حاصل فرمارہے ہیں۔

:دربارشریف کے معاملات

آپ کو بچپن ہی سے دربار شریف کے ساتھ خصوصی الفت و محبت تھی لہذا اسی بناء پر آپ دربار شریف کے معاملات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔آپکی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے عارف کامل امین نسبت رسولی آفتاب ولایت خوشبوئے چمنستان رسالت عالم ربانی سلطان الفقراء ابو المساکین حضور الحاج مرشد ثانی سرکار دامت برکاتہم القدسیہ نے آپکو دربار شریف کے تمام جامعات کامنتظم اعلی مقرر فرمادیا ہے۔آپ دربار شریف کے تمام معاملات کو انتہائی احسن طریقے سے چلارہے ہیں۔لنگر شریف کے انتظامات کوخود بنفس نفیس دیکھتے ہیں اور دربار شریف کے تمام معمولات پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔طلباء کی تعلیم و تربیت پر گہری نظر رکھتے ہیں او ر طلباء کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں انکا حتی المقدور تعاون فرماتے ہیں۔طلباء کے ساتھ دوستانہ ماحول میں شفقت و عنایت کے ساتھ ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے حل کے لئے کاوشیں فرماتے ہیں۔جامعات کے تعلیمی معیار کو مزید اعلی اور بلند کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔طلباء کی علمی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مختلف کھیلوں اور جسمانی صحت کے مواقع میسر کراتے ہیں جس میں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹز کا انعقاد بھی شامل ہے۔

:بزم اعظمیہ کی بنیاد

دربار شریف سے وابستہ محبین و متوسلین و مریدین کا دربار شریف سے رابطے کے لئے آپ نے ایک بزم کی بنیاد ڈالی جسکا نام بزم اعظمیہ رکھا۔ اس بزم کے تحت پوری دنیا میں موجود مریدوں کو دربار شریف کے پروگرامز سے باخبر رکھا جاتا ہے۔آپ بزم اعظمیہ کے مرکزی ڈائریکٹر جنرل ہیں بزم کا مرکزی دفتر دربار شریف میں موجود ہے اور آپ پابندی کے ساتھ اس دفتر میں بیٹھتے ہیں اور تمام معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں حضرت صاحب قبلہ عالم مرشد کریم سلطان الفقراء حضور الحاج مرشد ثانی نقشبندی دامت برکا تہم العالیہ کے خصوصی احکامات و ارشادات کی روشنی میںآپ نے بزم اعظمیہ کی تنظیم سازی کرتے ہوئے کراچی میں بزم اعظمیہ کا ڈائریکٹر جناب محترم خلیفہ الحاج محمد یونس قریشی اعظمی کو مقرر کیا دربار شریف کے تمام پروگرام بشمول رمضان المبارک کے اعتکاف کو بزم اعظمیہ کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ آپ نے بزم اعظمیہ کے زیر اہتمام دربار شریف کے تمام نظام کی نشاۃِ ثانیہ فرمائی ہے۔

:عزم

آپ اس بات کا بھرپور عزم رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ دربار شریف کے تمام جامعات میں تعلیم کے نظام کو اور مزید بہتر بنا کر بین الاقوامی معیار کے ادارے بناتے جائیں اور یہاں کے طلباء کو علوم شرعیہ کے ساتھ عصری علوم سے بھی روشناس کرایا جائے اور ان اداروں کو جدید دور کے تقاضوں سے مزین کیا جائے اور مستقبل میں دربار شریف میں حضرت مجدد الف ثانی اعظمیہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔علاوہ ازیں آپ کی شدید خواہش ہے کہ دربار شریف میں آن لائن نظام قائم کیا جائے جس سے دربار شریف میں منعقد ہونے والے تمام پرگرامز پوی دنیا میں موجود اہل محبت براہ راست ملاحظہ کر سکیں اور استفادہ حاصل کریں۔اور اس پر الحمداللہ بڑی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔